پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی نے علی حیدر گیلانی کو نامزد کردیا کردیا۔
علی حیدر گیلانی ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپنے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروائیں گے، جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کی جانب سے واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع ہوں گے، جبکہ اس کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار دوپہر 1 بجے ہوگا۔
Comments are closed.