اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) نے سینیٹ انتخابات کےلیے پارٹی کے 5 رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے سینیٹ الیکشن کے لیے 5 امیدوار فائنل کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ3 امیدوار جنرل سیٹ پر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے جبکہ ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خواتین کی نشست پر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ، پرویز رشید، مشاہد اللّٰہ خان، پروفیسر ساجد میر اور بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ ملے گا۔
اس سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے امیدوار فائنل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد کی سیٹ سے پی ڈی ایم کے امیدوار کےطور پر اترنے کی تجویز دی ہے۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ اپوزیشن کے اس اقدام کو حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی زور بازور استعمال کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
Comments are closed.