وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ غنڈہ گردی، قتل و غارت کی سیاست کرتی آئی ہے، ماضی میں ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں پر گولیاں برسائی گئیں۔
ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مرکزی کردار رانا ثنا اللّٰہ تھے، رانا ثنا اللّٰہ نے ضمنی الیکشن میں لوگوں کو ہراساں کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ اب پیسے، دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، یہ سب ایک ہوچکے ہیں، عمران خان اکیلا ان کے خلاف کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں چالیس ہزار کی برتری سے جیتنے والے ضمنی الیکشن میں ہارے ہیں۔
Comments are closed.