مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیر چوہان کو ایک اور مقدمے میں نامزد کردیا گیا، عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نذیر چوہان کے خلاف عادل گجر کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عادل گجر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں نذیر چوہان کو ملزم نامزد کیا تھا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ نذیر چوہان سے اقدام قتل کے مقدمہ میں تفتیش کرنا باقی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اسحاق جاوید نے جوہر ٹاؤن پولیس کو تفتیش مکمل کرکے 8 اگست کو نذیر چوہان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آج نذیر چوہان کی پولیس پر حملہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔
Comments are closed.