سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 4 برس میں کچھ نہیں کیا۔ ن لیگ کی حکومت بھی ایک سال میں کچھ نہیں کرسکی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پالیسز کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ایسے کام نہیں چلے گا۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں سمیت کسی کو ملکی حالات کا احساس نہیں، جس ملک میں نیب جیسا ادارہ ہو گا وہ ملک نہیں چل سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافہ کرنے، کاروبار بڑھانے کی ضرورت ہے مگر حکومت تاجروں کو کچھ نہیں دے سکتی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت انڈسٹری اور کاروبار کےلیے زمین مفت پر لیز پر دے، ڈالر نیچے نہیں آئے گا، سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا ایشو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے جو حالات ہیں ہم کسی ایوارڈ کے حقدار نہیں، ہمارے ملک میں ایوارڈ بانٹے جاتے ہیں، یوم آزادی پر 600 سے زائد ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
Comments are closed.