اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

امریکی لڑاکا طیارہ سان ڈیاگو میرین کور ایئر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ

امریکا کا لڑاکا طیارہ رات گئے سان ڈیاگو میرین کور ایئر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف-18 ہورنٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تفصیلات واضح نہیں ہوسکیں۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس کے نواح میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے میں صرف ایک پائلٹ تھا جس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

کیلیفورنیا کی ایک ملٹری بیس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لڑاکا طیارہ رات 11 بجکر 54 منٹ پر بین الاضلاعی ہائی وے کے قریب سرکاری اراضی پر گر کر تباہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک حادثہ ہے، طیارہ میرین ایئرکرافٹ ونگ کا حصہ نہیں ہے اور وہ سان ڈیاگو میرین کور ایئر اسٹیشن کے علاوہ کسی بیس سے اڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.