بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگی ایم پی ایز نے آر اوز کا گھراؤ کیا، عثمان ڈار ، ثبوت دکھائیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار سامنے سامنے آگئے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عثمان ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کے ایم پی ایز کل آر اوز کا گھیراؤ کرکے بیٹھے تھے، جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر ہمارے ایم پی ایز نے پولنگ عملہ کو یرغمال بنایا تو اس کی ویڈیو دکھادیں۔

 عثمان ڈار نے کہا کہ اگر کسی پریزائیڈنگ افسر نے گڑبڑ کی ہے تو الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کو ڈسکہ اور وزیر آباد میں اپنی ہار کا پتا تھا لیکن اتنی بری طرح ہاریں گے اس کا علم نہیں تھا، ن لیگ کے ووٹرز کی بڑی تعداد دیکھ کر ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا گزشتہ روز پریزائیڈنگ افسر لاپتہ رہے، الیکشن کمیشن نے کچھ حلقوں میں نتائج تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام سوالات کا جواب حکومت کو دینا ہوگا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ  اگر دھاندلی کی گئی ہے تو دوبارہ الیکشن کروالیتے ہیں، مسلم لیگ ن جو الیکشن جیت جاتی ہے وہ شفاف ہوتا ہے، جو الیکشن ہار جاتی ہے وہ غیرشفاف ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.