بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے مشترکہ کے الیکٹرک کو ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہی کے الیکٹرک کو بیچا، کے الیکٹرک کا فرانزک ہونا چاہیے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی نے 35 سال جبر میں گزارے، اب جماعتِ اسلامی شہر کی قیادت کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو مشرف، ایم کیو ایم، نواز، زرداری اور عمران خان نے فائدہ پہنچایا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس سندھ کے الیکٹرک کے لیے ماضی سے ایک اڈہ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.