نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 53پیسے مہنگی کر دی، صارفین پر 13ارب 52 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ، نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔
نیپرا نوٹی فکیشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ فروری کے بجلی بلوں میں وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہو گا۔
نیپرا نے 27 جنوری کو سماعت کے بعد دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
Comments are closed.