جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نیو کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 4 فائر ٹینڈرز اور 5 واٹر باؤزرز کی مدد سے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ تاخیر سے آگ بجھانے پہنچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.