بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو نے باقاعدہ پیداوار کا آغاز کردیا

ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق نیوکلیئر پاور پلانٹ کےٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیا۔ قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کےموقع پر ایٹمی توانائی کمیشن نے قوم کو عظیم تحفہ دیا ہے۔ کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا۔

انہوں نے کہا کہ کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے، جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ کراچی میں 1100میگاواٹ کا تیسرا پلانٹ2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔

وزیر توانائی عمرایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.