انجری کی وجہ سے سہ ملکی سیزیر سے باہر ہونے والے نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے بھی باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے کھیلے گی جس میں ڈیرل مچل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اس حوالے سے ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ انگلی کے زخم کو ٹھیک ہونے کے لیے وقت دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریکچر اچھی جگہ پر ہے اور یہ وقت پر ٹھیک ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل انجری کے باعث سہ فریقی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈیرل مچل کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے، وہ نیٹس پر بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
Comments are closed.