جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز: سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا

وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، جس میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 24-2023 کی پرفارمنسز پر غور کرے گی۔

کراچی پاکستانی ٹیم میں اسد شفیق کی واپسی مشکل…

ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری 2024 کو متوقع ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.