بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ثقلین مشتاق کو دوبارہ کوچنگ پینل میں شامل کرلیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ثقلین مشتاق کو دوبارہ کوچنگ پینل میں شامل کرلیا، پاکستان کے سابق کوچ بنگلہ دیش میں کیوی ٹیم کو اسپن بولنگ کی کوچنگ دیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سال نومبر۔ دسمبر میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ کھیلے گی۔

ثقلین مشتاق اس سے قبل دورہ پاکستان میں بھی کیوی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.