نگراں وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کوئٹہ سے نگراں وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی کے مطابق شہریوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
دریں اثنا بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.