جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نینو مادے سے بنے اس جوتے کے 12 اہم خواص ہیں

جدید ٹیکنالوجی نے پاؤں کے جوتوں کو بھی ایک اسمارٹ پیرہن میں بدل دیا ہے۔ اس کی تازہ مثال وی ٹیکس شوز ہیں جو جدید نینوٹیکنالوجی کے شاہکار ہیں اور ان میں ایک ساتھ 12 خواص موجود ہیں۔

انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کی مشہور ویب سائٹ، انڈی گوگو پر یہ جوتا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ جدید نینو ریشوں اور مٹیریل سے تیار کردہ یہ جوتا مکمل طور پر زنگ سے محفوظ رہتا ہے، پہننے میں آرام دہ اور ہلکا پھلکا ہے۔ یہ سردی اور گرمی سے مکمل طور پر پیروں کو محفوظ رکھتا ہے۔ اسی لیے سردیوں میں عمررسیدہ افراد باہر نکلتے وقت ٹھنڈے پیروں کی شکایت نہیں کریں گے۔

اس کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ جوتا پہن کر آپ بھری بالٹی میں پیر ڈال دیجئے اور اس کا ایک حصہ بھی گیلا نہیں ہوگا کیونکہ یہ صرف واٹر پروف نہیں بلکہ پانی کو دور بھگانے والا ہے۔ اس لیے پانی کے ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے ایک بہترین ایجاد ہے۔

آسی طرح آپ نے نوٹ کیا گیا ہوگا کہ جوتے کو دیر تک پہنا جائے تو اس میں سے بو آنے لگتی ہے جس کی وجہ بیکٹیریا ہوسکتےہیں۔ اسی لیے یہ جوتا مکمل طور پر اینٹی بیکٹیریئل ہے اور ہرقسم کے بیکٹیریا کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔ بالخصوص شوگر کے مریضوں کے لیے یہ بہت مناسب ہے جہاں معمولی زخم بھی بیکٹیریا اور دیگرانفیکشن کی وجہ سے ناسور بن جاتا ہے۔

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اپنی نرمی اور لچک کی وجہ سے یہ پیروں میں درد نہیں کرتا۔ اسے پہن کر برف اور ریت میں آسانی کے ساتھ چلا جاسکتا ہے اور ریت یا برف جوتے کے اندر جمع نہیں ہوتی۔

You might also like

Comments are closed.