بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان مضحکہ خیز ہے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کو مضحکہ خیز، غیر ذمہ دارانہ اور انتہائی غیر معقول قرار دے دیا۔

آسیان کے 55 واں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا میں موجود چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے اشتعال انگیز دورۂ تائیوان باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین نے بحران سے نمٹنے کی بہت سفارتی کوششیں کی ہیں لیکن بنیادی ملکی مفادات کو کبھی ٹھیس پہنچنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے موجودہ، مستقبل کے اقدامات ضروری اور بروقت دفاعی جوابی اقدامات ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی اقدامات بین الاقوامی، ملکی قانون کے مطابق قومی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی دو روز قبل تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.