بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس: عمران خان کا نام ECL میں ڈالنے کی منظوری متوقع

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 3 بجے ہو گا جس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

آج کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت ہو گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے فیصلے بھی ہوں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیرِ قانون اور حکومتی قانونی ٹیم کابینہ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بریفنگ دے گی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کے بعد معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہو گی،نیشنل یونیورسٹی کے قیام اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی منظوری بھی دی جائے گی۔

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان فریم ورک معاہدے کی منظوری آج کے کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے سامنے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے لیے عالمی معاونت اور یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی سمری پیش ہو گی۔

کابینہ کو ترقیاتی اسکیموں پر کام کے آغاز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ای سی سی اور لیجسلیٹو کیسز پر فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.