محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آج کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور سب سے زیادہ آلودہ قرار پایا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 181ریکارڈ کیا گیا جبکہ کینال ویو سوسائٹی، ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس177 ریکارڈ کیا گیا۔
ٹاؤن ہال میں ایئر کوالٹی انڈیکس126ریکارڈ کیا گیا اور ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں ایئرکوالٹی انڈیکس 108ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 74 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 70ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ایئرکوالٹی انڈیکس49 ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.