بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید ایس پی کے پولیس افسر بیٹوں کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازم کو سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبہ نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم پر شہید ایس پی عزیز الرحمٰن کے پولیس افسر بیٹوں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس سندھ کی ٹیم نے نارتھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی میں مطلوب تربیت یافتہ ملزم افتخار عرف پٹن کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم طارق چیمہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، گرفتار ملزم 1997 ء سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا رہا، پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہا۔

ملزم نے شہید ایس پی عزیز الرحمٰن کے بیٹوں کو بھی قتل کیا تھا، تفتیشی ٹیم کے مطابق مقتولین میں پولیس سب انسپکٹر اور 2 پولیس اہلکار شامل تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اور ساتھی سمیت ڈی ایس پی کے ڈرائیور اہلکار کو بھی شہید کرچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم 2018 ء سے واٹر بورڈ میں جونیئر کلرک کی نوکری کرتا رہا تھا اور وارداتوں کے بعد سے روپوش رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.