بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مزید تبدیلیوں کا امکان

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اپنےروڈ میپ کے تحت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر چلانے کے خواہشمند ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے، انہوں نے پاکستان میں اپنے 3 سالہ دور میں ستمبر 2018 ءسے جون 2020 ء تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا، اس کے بعد انہوں نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ سنبھالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ویمن سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں اپنے 3 سالہ دور میں ستمبر 2018ء سے جون 2020ء تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیاجس کے بعد انہوں نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.