کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بدھ کو راولپنڈی، لاہور بلیوز اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
ان میچز کے دوران صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، کامران غلام، حسین طلعت اور خوشدل شاہ بیٹنگ میں نمایاں رہے۔ پانچوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور نے ایبٹ آباد کو 21 رنز سے شکست دی۔
پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث نے 64، 64 رنز کی اننگز کھیلیں۔
جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم 9 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔ کامران غلام 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر میچ میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کے خلاف 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
لاہور وائٹس کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف راولپنڈی نے آخری اوور میں حاصل کیا۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونے والا میچ 8 رنز سے لاہور بلیوز کے نام رہا۔
فاتح ٹیم کے حسین طلعت نے 52 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Comments are closed.