نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے اس میچ میں ناردرن نے بلوچستان کا دیا گیا 140 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 139 رنز بنائے، جہاں عماد بٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ بنگل زئی، کاشف بھٹی اور اکبر رحمان نے 24، 24 رنز بنائے۔
نادرن کی جانب سے حارث روف اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نادردن نے میچ کو یکطرفہ بنادیا اور 140 رنز کا آسان ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔
ناردرن کے حیدر علی 58 اور آصف علی 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments are closed.