بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10فیصد عملہ کورونا کا شکار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ملازمین کے ٹیسٹ 2 روز قبل لیے گئے تھے۔

پی سی بی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) اور گراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے۔

کورونا سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بچانے کے لئے اب 20 میں سے 12 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا، تاہم کورونا کیسوں کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.