بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل اسٹیڈیم کراچی، IT کورس کیلئے انٹری ٹیسٹ، 20 ہزار طلباء شریک

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں 20 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر عارف علوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کا مفت کورس کرایا جائے گا۔

کراچی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین…

انتظامیہ کے مطابق کورس مکمل ہونے کے بعد نوکری کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تو معاشی مسائل بڑھیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.