ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا

نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔

استعفے کے حوالے سے آر ڈی کلہوڑو کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔

کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سینئر پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.