کراچی: قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبد اللہ یوسف اور دیگر کے خلاف اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر افراد کے خلاف مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے دو ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی اور کچھ انکوائریز بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ، عبداللہ یوسف، سابق چیئر مین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے سرکاری خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو 18 اپریل کو وزیراعظم نے مشیر برائے خزانہ مقرر کیا تھا، جس کے بعد حفیظ شیخ کو مشیرخزانہ سے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز کردیا گیا تھا،سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 28 مارچ کو انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔
Comments are closed.