قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ نیب اپیل میں شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔
نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اس حوالے سے نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت کے فیصلوں کےخلاف اپیل منظور کی جائے۔
نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے 25 اور 27 فروری کے ضمانت کے فیصلوں کیخلاف اپیل منظور کرکےشاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments are closed.