sharayu thuy tien hotel ho chi minh asianeuro dating filipiono cupid i wish i could read your mind heeraa ni co chai toc ben bo suoi free matrimonial site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں کار لینے آنے والا شخص شو روم انتظامیہ کے ہاتھوں قتل

لاہور  کے علاقے  والٹن روڈ کے شاپنگ مال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت کے   معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 65 سالہ شخص سویر گوندل شوروم سے کار لینے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ ملنے پر سویر گوندل کا شو روم انتظامیہ سے جھگڑا ہوا اور اُسے یرغمال بنالیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق جھگڑے کے بعد سویر گوندل کی حالت خراب ہوئی مگر اسپتال نہیں پہنچایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوروم کے منیجر زبیر اور دو گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 65 سالہ شہری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.