قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا گرفتاری کے بعد طبی معائنہ کیا گیا۔
عمران خان کا طبی معائنہ نیب راولپنڈی آفس میں 7 رکنی بورڈ نے کیا۔
نیب نے عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کے الزام میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔
عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کےلیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، دفتر کے باہر قیدیوں کی وین پہنچادی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان بائیومیٹرک کےلیے جارہے تھے کہ رینجرزی کی بھاری نفری نے عمران خان کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی منتقل کردیا تھا۔
Comments are closed.