اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کی وڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
شہزاد اکبر کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں جس پر انہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے تفتیش میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے اس درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے لیے شہزاد اکبر کی جانب سے بیرسٹر قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے شہزاد اکبر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
Comments are closed.