پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا۔
سوشل میڈیا پر فرخ حبیب نے ویڈیو بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کھلے عام این آر او کا نوٹس لینا چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم صفدر کی سزا کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف نیب نے اپیل دائر نہیں کی، ایون فیلڈ فلیٹس میں بھی وہی تاریخی دہرائی جارہی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ حدیبیہ ملز کیس میں سزا خاتمے پر نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیب کیسز پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے اربوں روپے خرچ ہوئے اور اب نیب پی ڈی ایم کی کرپشن کے تحفظ کا ادارہ بن گیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ شہباز شریف نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کرا کر این آر او ٹو لے لیا ہے۔
Comments are closed.