بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب آرڈیننس NRO نہیں: اسد عمر

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس این آر او نہیں ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں نیب آرڈیننس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا یہ آرڈیننس این آر او نہیں؟

وفاقی وزیر، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا گورا سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک ہیں۔

اسد عمر نے انہیں جواب دیا کہ یہ بالکل این آر او نہیں ہے، یہ اس طرف لے جانے کی کوشش ہے جس مقصد کے لیے نیب بنایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے تو پہلے بھی تھے، پہلے یہ تمام ادارے حکومت کے ماتحت تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب اس لیے بنا تھا کہ ایک آزاد ادارہ ہو جو حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکے، ساری قوم میں پریشانی ہے کہ کیس چلتے رہتے ہیں مگر انجام کو نہیں پہنچتے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی حقیقت ہے، ہم نے سانحات سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنی ہے۔

ایک صحافی نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ کیا نیب آرڈیننس میں ترمیم ہو جائے گی؟

اسد عمر نے جواب دیا کہ ترمیم ضرور ہو گی، کیوں نہیں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.