بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیازی صاحب کس حیثیت سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے؟ حنا پرویز بٹ کا سوال

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کُرسی پر بیٹھنے سے متعلق سوال اٹھادیا۔

حنا پرویز بٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کُرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ اُن کے سامنے ایک کُرسی پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بیٹھے ہیں جبکہ دوسری کُرسی پر مونس الٰہی موجود ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورسابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ یہ نیازی صاحب کس حیثیت سے وزیر اعلی کی کرسی پر براجمان ہیں؟ 

اُنہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کاش! پی ٹی آئی والے بھی اپنے محبوب لیڈر سے یہ سوال پوچھ سکتے مگر غلام کہاں سر اٹھاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.