بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نہر سوئز: جہازوں کا ٹریفک عارضی طور پر معطل، پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری

13 سو فٹ لمبے بحری جہاز کے نہر سوئز میں پھنسنے کے باعث حکام نے نہر میں جہازوں کے ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ جبکہ جہاز کو نکالنے کیلئے اس کے نیچے سے مٹی کو کھودا جارہا ہے۔

بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والی جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اور اس عمل میں کتنا وقت لگ سکتا ہے یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے۔

ابھی جہاز کے نیچے مٹی کو کھودا جارہا ہے پانی بلند ہونے پر ٹگ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائےگا۔ دوسری جانب نہر سوئز حکام نے جہازوں کے ٹریفک کو عارضی معطل کردیا ہے۔

مصر کی پورٹ کے باہر کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث منگل کی صبح جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.