بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نہار منہ گرم پانی پینے کے جسم پر حیرت انگیز فوائد

خالی پیٹ گرم پانی پینا بےشمار فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت  پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے، ماہرین کی جانب سے ہر بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

قدرتی جڑی بوٹی کی جڑوں سے حاصل کی جانےوالا خوبصورت رنگ کا قدرتی مسالہ ہلدی ایک طاقتور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری جز ہے جس کے استعمال سے انسانی صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور لائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت پر خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

ہر بالغ انسان کو دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے جبکہ اگر اس کی مقدار بڑھا کر 8 سے 12 گلاس کے درمیان کر لی جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد خود میں واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس پانی پینا معمول بنا لیا جائے تو سارا دن چاق و چوبند اور متحرک گزرتا ہے جبکہ صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات آتے ہیں جبکہ یہی پانی اگر نیم گرم سے تھوڑا سا زیادہ گرم (اتنا گرم کے زبان نہ جلے اور پینے میں آسانی ہو) کر کے استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد سو گنا بڑھ جاتے ہیں۔

جاپانی طبی ماہرین کے مطابق نہار منہ گرم پانی پینا اگر معمول بنا لیا جائے تو اس کے نتیجے میں شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی،  دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے کے سبب خون کے بہاؤ میں رکاوٹ، معدے کی تیزابیت، بھوک کم لگنا اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے  سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے۔

کریلا ایک ایسی کڑوی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں لیکن ماہرین نے ہماری صحت سے متعلق اس کڑوی سبزی کے ایسے جادوئی فوائد بتائے ہیں کہ اب ہر شخص اس سبزی کو لازمی کھائے گا۔

پاکستان بھر میں جولائی کے وسط سے گرمی کی شدت میں کمی اور مون سون موسم کا آغاز ہو جاتا ہے، جہاں یہ خوشگوار موسم خوشی کا سبب بنتا ہے وہیں ساتھ میں بے شمار وبائی امراض بھی لاتا ہے جن سے بچنا ضروری ہے۔

نہار منہ گرم پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی نہار منہ گرم پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں۔

قدرتی جڑی بوٹی کی جڑوں سے حاصل کی جانےوالا خوبصورت رنگ کا قدرتی مسالہ ہلدی ایک طاقتور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری جز ہے جس کے استعمال سے انسانی صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

وقت کے ساتھ، عمر ڈھلنے کے عمل کے دوران چہرے کی جِلد سب سے پہلے ڈلنا شروع ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر جھریاں آ جانے کے سبب انسان اپنی عمر سے قبل ہی بوڑھا نظر آ نے لگتا ہے جس کا علاج با آسانی گھر بیٹھے بغیر پیسے خرچ کیے کیا جا سکتا ہے۔

نہار منہ گرم پانی پینے کے نتیجے میں صحت پر حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

دن کا آغاز گرم پانی سے کریں 

6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد اگر کم از کم ایک یا دو گلاس نہار منہ گرم پانی پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے گرم پانی پینا چاہیے۔

موٹاپے سے نجات کے لیے

نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتا وہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ایکنی، کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ چند مفید گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے دانوں کی افزائش اور اس کے نتیجے میں بننے والے بد نما داغ دھبوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

سفید رنگ کا قدرتی کیمکل جز پھٹکری یعنی کے ایلم مارکیٹ سے با آسانی سفید ڈَلیوں کی صورت میں سستے داموں مل جاتی ہے جس کے استعمال سے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور پیسوں کی بچت کرتے ہوئے اس کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

میٹا بالزم تیز کرتا ہے

نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

دماغ کی کارکردگی کے لیے مفید

ماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات ہی صحت کے لیے مثبت ہوتی ہے۔

مضر صحت مادوں کا صفایا

رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔

چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے، اکثر لوگ کالے اور سفید چنوں کی چاٹ بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں اور جب خواتین کے پاس سبزیوں اور دالوں کے آپشنز ختم ہو جاتے ہیں تو ایسے میں خواتین ان کا اُبلے ہوئے انڈوں اور آلو کے ساتھ سالن یا ان کا پلاؤ بنا کر گزارا کر لیتی ہیں، چنوں کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر افراد ناواقف نظر آ تے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے ہر فرد کو اینٹی آکسیڈنٹ غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ انسانی مجموعی صحت، جسمانی اعضا کی صفائی کے لیے نہایت ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ذبان کے چسکے کے لیے جو بھی مضر صحت غذا یا مشروب پیا جاتا ہے اس کے منفی اثرات سے حتی الامکان بچا بھی جا سکے۔

تناؤ کم کرتا ہے

اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ جانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں، یہ عادت جسم میں موجود مرکزی اور اہم اعصابی نظام کو فعال کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا کیا گیا ہے کہ گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔

نہار مُنہ پانی پینے کا صحیح طریقہ:

روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس نیم گرم  پانی کے پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔

وزن کا بڑھنا بہت عام اور آسان بات ہے مگر اس بڑھے ہوئے وزن سے جان چھڑانا اور دوبارہ سے سلم اسمارٹ جاذب نظر آ نا نہایت مشکل کام ہے، مگر اس مشکل کام کو شروع کرنے سے پہلے چند آسان طریقے اپنا کر خود کو وزن کم کرنے کے لمبے سفر کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔

پانی پینے کے بعد پونے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں ، 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مطابق نیم گرم پانی ہی پیتے رہیں۔

صبح کے ناشتے کے بعد، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں اور نہ ہی کُچھ پیئں، 2 گھنٹے بعد نیم گرم پانی کا بڑا گلاس پئیں، اس سے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.