جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال خطرناک ہے؟

کیا نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال خطرناک ہے؟ جیو فیکٹ حقائق سامنے لے آیا۔

کیا نہانے کے دوران الیکٹرک گیزر استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کا خطرہ ہے؟

سوشل میڈیا پر پھیلے اس دعوے کی تردید سامنے آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گیزر سے بجلی کا جھٹکا لگنے کا امکان موجود ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ اگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں جیسا کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ نہ تو غلط وائرنگ کی ہو اور نہ ہی غلط ارتھنگ ہو توکرنٹ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم ہے۔

کسی بھی خبر کی حقیقت جاننےکےلیے جیو فیکٹ چیک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ فیک نیوز سے چھٹکارہ پا کر جیو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.