جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

نگراں کے پی کابینہ میں سیاسی شخصیات کو نہ لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی نہیں بن سکی۔ نگراں کے پی کابینہ میں سیاسی شخصیات کو نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کے پی کابینہ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل بنائی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ نے اب تک گورنر کے پی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مستعفی کابینہ ارکان میں 14 نگراں وزیر اور 11 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگراں وزیر اعلیٰ نے اراکین کی سیاسی وابستگی کی بنا پر کابینہ ختم کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبر پختوا نے نگراں صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کے استعفوں کی منظوری دے دی  تھی، جن میں 14صوبائی وزرا، 7 معاونین خصوصی اور 4 مشیر شامل تھے، جس کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی تھی۔

نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور نگراں صوبائی کابینہ کیلئے غیر سیاسی شخصیات کا انتخاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.