نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی عرب میں کامیاب ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی حکام، آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس سے ملاقاتوں میں ملٹی ملین ڈالرز سرمایہ کاری کی راہیں بھی ہموار کیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک ٹرانسفارمیشن سے گزر رہا ہے، یہ ملک پچھلے پانچ سال سے بالکل مختلف لگ رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس ڈیولپمنٹ اسٹوری کا حصہ بن سکتا ہے، انہیں لوگ چاہئیں، انہیں کمپنیز چاہئیں کہ وہ ان کے کےلیے آئی ٹی سسٹم اور فنانس سسٹم بنائے۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ یہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کےلیے سعودی عرب میں بہت بڑا موقع ہے۔
Comments are closed.