نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بات فیروزجمال شاہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے احتجاج میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ وال آف شیم ریڈیو پاکستان سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ وال آف شیم پر تمام شرپسندوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔
نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وال بنانے پر آنے والے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔
Comments are closed.