جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے شاد باغ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور سے شادباغ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق بزرگ شہری کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پولیس کے مطابق شادباغ واقعے میں 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.