نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھانے والے جسٹس (ر) مقبول باقر 5 اپریل 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت سے منسلک ہوئے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر 26 اگست 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔ 6 اگست 2003 کو سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔ 20 ستمبر 2013 کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
وہ 17 فروری 2015 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر کیے گئے، 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر 26 جون 2013 کو ایک دہشتگرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔ حملے میں ان کے سیکیورٹی عملے سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔
Comments are closed.