وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کاکڑ کی ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کا نام کچھ دیر میں فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں عبدالقدوس بزنجو اور ملک سکندر کی نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر اہم ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عثمان بادینی، میرحمل کلمتی، میر علی حسن زہری کے ساتھ سینیٹر کہدہ بابر، میر اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کچھ دیر میں فائنل ہوکر سامنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.