بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

اٹک: پولیس اسٹیشن پر آسمانی بجلی گر گئی، 5 اہلکار زخمی

پولیس اسٹیشن اٹک خورد میں آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں عمارت گرنے سے 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی امتیاز، وائرلیس آپریٹر بلاول صدیقی، کانسٹیبل سجاد، کانسٹیبل فیضان اور کانسٹیبل توقیر شامل ہیں۔

 آسمانی بجلی گرنے سے تھانہ اٹک خورد کی بلڈنگ کا بہت بڑا حصہ گر گیا ہے اور  تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.