نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سری لنکا کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان ٹیم نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار شکست سے دوچار کیا، گرین شرٹس نے 345 رنز کا بڑا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز نے حاصل کیا۔
ایک بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔
انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج گرین شرٹس نے میچ کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے دل جیت لیے۔ شاندار پرفارمنس۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے پر امید ہوں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پر مبارکباد دی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کیلئے مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف بھی اسی جذبہ سے کھیلے گی۔
Comments are closed.