جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

لاطینی امریکی ممالک کے اتحاد کی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

لاطینی امریکا کے ممالک کے اتحاد بولیویرین الائنس نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ 

لاطینی امریکی اتحاد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاطینی امریکا کے لوگ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور  فلسطنیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

لاطینی امریکی اتحاد کے مطابق غزہ میں اسرائیلی تشدد میں اضافہ بےحد افسوسناک ہے۔ غزہ میں اسرائیلی تشدد اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

لاطینی امریکی اتحاد کا کہنا ہے کہ انہیں تشدد میں اضافے سے خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات پر شدید تشویش ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بات چیت سے اسرائیل فلسطین تنازع کا حتمی حل نکالیں۔ 

واضح رہے کہ بولیویرین الائنس میں بولیویا، کیوبا، وینزویلا سمیت لاطینی امریکا کے دس ممالک شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.