ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

ہمیں 16 ماہ تو آئی ایم ایف کو منانے میں لگ گئے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں 16 ماہ تو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو منانے میں لگ گئے کہ ہم سے معاہدہ کر لیں، سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا، یہ نہ ہوتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، اگر 12 اکتوبر نہ ہوتا تو پاکستان جی ایٹ ممالک میں شامل ہوتا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں ملک کو جو مشکل حالات درپیش ہیں ان میں نواز شریف واحد حل ہے، اگر پوری قوم نواز شریف پر یقین کرلے تو ملک بحرانوں سے نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہا آئیں چارٹر آف اکانومی کریں، شہباز شریف نے ہاتھ بڑھایا، اس شخص نے اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔ 

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ چار سال تک ملک پر عذاب مسلط رہا، بدترین کرپشن تھی، فرح گوگی تعیناتیاں کرواتی رہیں، وزیراعظم ہاؤس پر کہا گیا فرح گوگی آئے تو چیکنگ نہ کی جائے کیونکہ وہ کچھ لاتی تھی، ہم اس مسلط بدترین حکومت کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.