پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا

سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنما  کچھ دیر میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر رعنا انصار وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے لیے سی ایم ہاؤس پہنچی تھیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر  مشاورت کی تھی۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام اپوزیشن کو بتایا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.