الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ نون کی مبینہ فارن فنڈنگ سے متعلق قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔
درخواست گزار فرخ حبیب، مسلم لیگ نون کے وکیل جہانگیر جدون اور نون لیگ کے آفس سیکریٹری محمد نیاز ریکارڈ سمیت الیکشن کمیشن پہنچے۔
اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لاء کی سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی نہ ہو سکی۔
مسلم لیگ نون کی فارن فنڈنگ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.