بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ کو سب کچھ اپنی مرضی کا چاہیے،حسان خاور

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کاکہنا ہے کہ نون لیگ کو عدالتی فیصلے، الیکشن نتائج سمیت ہر جواب اپنی مرضی کا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ نون لیگی ترجمانوں کی سمجھ بوجھ رٹے رٹائے جملوں سے باہر نہیں جا سکی۔

حسان خاور کاکہنا تھا کہ یہ سوال کرتے ہیں، ہم جواب دیتے ہیں، یہ پھر وہی سوال دہراتے ہیں۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ڈینگی اور اسموگ میں اضافہ ہوا، این اے 133 میں جمشید چیمہ نے جان بوجھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 25 ارب کی ٹی ٹیز، سی ایم کے 5 کیمپ آفسز کے سوال پر ان کی بولتی بند ہو جاتی ہے۔

حسان خاور نے لیگی ترجمان سے سوال کیا کہ اپنے ذاتی ملازمین کو بطور ڈائریکٹرز سی ایم آفس میں کس نے رکھا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.